ارشد ندیم کے تاریخی کارنامے پر شوبز ستاروں کا جشن

ارشد ندیم کے تاریخی کارنامے پر شوبز ستاروں کا جشن

ویب ڈیسک: پیرس اولمپکس میں پاکستانی جیولین تھرور ارشد ندیم کی تاریخی کامیابی پر شوبز ستارے بھی مبارک باد دینے میں پیچھے نہ رہے۔

اولمپک کی 118سالہ تاریخ میں منفرد ریکارڈ قائم کرنے پر ارشد ندیم کو نہ صرف قوم بلکہ سیاسی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ شوبز ستارے بھی خوب داد دے رہے ہیں۔

مختلف اداکاروں و گلوکاروں نے ارشد ندیم کی کامیابی کو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے مبارک باد دی۔ گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ مائرہ خان نے ارشد ندیم کو قوم کا ہیرو قرار دیا۔

گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ مائرہ خان نے ارشد ندیم کو قوم کا ہیرو قرار دیا۔

اداکار فہد مصطفیٰ اور سجل علی نے انسٹاگرام کی اسٹوری پر ارشد ندیم کو پاکستان کیلئے گولڈ میڈل حاصل کرنے پر سراہا۔ 

 اداکارہ عائزہ خان اورہانیہ عامر نے تاریخ رقم کرنے پر ارشد ندیم کی تعریف کی۔

Watch Live Public News