حرامانی نے شوبز کو دھوکا اور جھوٹ قرار دیدیا

حرامانی نے شوبز کو دھوکا اور جھوٹ قرار دیدیا
کیپشن: حرامانی نے شوبز کو دھوکا اور جھوٹ قرار دیدیا

ویب ڈیسک: پاکستانی اداکارہ و گلوکارہ حرا مانی نے شوبز انڈسٹری کو محض ایک دھوکا اور جھوٹ قرار دے دیا۔

ڈراما سیریل ' دو بول' ، ' میرے پاس تم ہو' اور 'یقین کا سفر' میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ حرا مانی کا شمار پاکستان کی شوخ مزاج حسیناؤں میں ہوتا ہے۔تاہم انکی یہ شوخی اکثرو بیشتر انہیں تنقید کی زد میں بھی لے آتی ہے۔

بات صرف اداکاری یا شوخ مزاجی پر ہی ختم نہیں ہوتی بلکہ حرا مانی کو گلوکاری کا بھی بے حد شوق ہے اور وہ ‘کشمیر بیٹس‘ کے ایک سیزن میں اپنے اس فن کا مظاہرہ بھی کرچکی ہیں لیکن عوام کی جانب سے ان کی گلوکاری کو زیادہ پسند نہیں کیا گیا تھا اس کے باوجود حرا مانی کنسرٹس میں مشہور گانے گاتی نظر آتی ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے پاکستانی فلم ڈائریکٹر جواد بشیر کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے دیگر پہلو پر تفصیلی گفتگو کرنے کے ساتھ شوبز انڈسٹری کو "جعلی" قرار دے دیا۔

حرا مانی کے مطابق شوبز انڈسٹری  میں سب کچھ دکھاوے پر مبنی ہے۔ یہاں حقیقت بہت کم ہوتی ہے اور زیادہ تر لوگ صرف جھوٹ اور بناوٹ کا سہارا لیتے ہیں۔ انہوں نے انڈسٹری میں موجود غیر حقیقی رویوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہاں لوگ ایک دوسرے کو دھوکہ دینے سے بھی نہیں ہچکچاتے اور اکثر وہ نہیں ہوتے جو نظر آتے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں واقعی زندگی کے بڑے پہلو کو دکھانا پڑتا ہے اور وہ اس چمک کو دنیا کو پیش کرتے ہیں کیونکہ انہیں اس جعلی دنیا کو ناظرین کے سامنے پیش کرنے کے لیے تنخواہ ملتی ہے، لیکن حقیقت میں کچھ بھی حقیقی نہیں ہوتا۔حرا مانی نے یہ بھی بتایا کہ جب وہ کبھی "مولا جٹ" یا دیگر فلمیں دیکھتی ہیں تو سوچتی ہیں کہ یہ کردار شاید  وہ بھی ادا کر سکتی تھیں، لیکن جب وہ اپنے گھر واپس آتی ہیں اور اپنے بچوں کو دیکھتی ہیں، تو وہ سب کچھ بھول جاتی ہیں۔

 حرا نے کہا کہ ماں ہونے کا احساس انہیں یاد دلاتا ہے کہ ان کے بچوں کے لیے صرف وہی ان کی ماں ہیں، اور کوئی اور اس جگہ کو نہیں لے سکتا۔ یہی چیز انہیں حسد کرنے سے روکتی ہے اور انہیں خوشی دیتی ہے۔ اور اس  بات پر کامل یقین دلواتی ہے کہ جو کچھ آپ کے پاس ہے اس پر صبر کرو۔

اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ انہیں کیمرے سے بے حد محبت ہے اور کیمرہ بھی شاید ان سے محبت کرتا ہے اور انہیں اسکرینز پر دکھانا چاہتا ہے۔

Watch Live Public News