پاکستان نے سرمایہ کاری کا لبرل نظام متعارف کرایا ہے: صدر مملکت

پاکستان نے سرمایہ کاری کا لبرل نظام متعارف کرایا ہے: صدر مملکت
اسلام آباد ( پبلک نیوز) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری، اقتصادی ترقی کیلئے جیو اکنامک محل وقوع کے بہترین استعمال پر توجہ دے رہا ہے۔ صدر عارف علوی سے امریکن بزنس فورم کے صدر وسیم انور کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ جس میں صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان نے سازگار کاروباری ماحول کیلئے جامع فریم ورک کی فراہمی کیلئے اقتصادی پالیسی تشکیل دی ہے۔ پاکستان کی اقتصادی پالیسی غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے تشکیل دی گئی ہے۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سرمایہ کاری کا لبرل نظام متعارف کرایا ہے۔ پاکستان سرمایہ کاری راغب کرنے، کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کرنے کیلئے سرگرم عمل ہے۔ تاجر پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین اور معذور افراد کو مالی طور پر بااختیار بنانے کی ضرورت ہے۔ وفد خواتین اور خصوصی افراد کو ہنر مند بنانے کیلئے کام کرے۔ وفد پاکستان میں اپنے اداروں میں خصوصی افراد اور خواتین کو ملازمتیں فراہم کرے۔ صدر مملکت کو بریفنگ دی گئی کہ وفد امریکی کمپنیوں کو کاروبار میں توسیع، غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ وفد پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ وفد نے ملک میں کاروبار کرنے میں مزید آسانی لانے کے لیے مختلف تجاویز دیں۔ وفد کے ارکان نے صدر مملکت کو اپنے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ صدر مملکت نے مسائل کے حل اور سہولت کیلئے متعلقہ اداروں سے رابطے کی یقین دہانی کرائی۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔