پاکستانی اداکار زینب شبیر اور اسامہ خان کا کہنا ہے کہ بہت سارے لوگوں اور ان کے مداحوں کو لگتا ہے کہ ان کی شادی ہوچکی جبکہ ان سے ہر بار ہر شو میں بھی ایسے ہی سوالات کیے جاتے ہیں ۔ اسامہ خان اور زینب شبیر نے ایک ساتھ اداکاری شروع کی تھی اور دونوں ہی متعدد منصوبوں میں ایک ساتھ کام بھی کر چکے ہیں جبکہ وہ سوشل میڈیا پر بھی ایک ساتھ تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں ۔ دونوں کو انتہائی قریب سے دیکھنے کے بعد آئے دن ہی سوشل میڈیا پر ان کے رشتے کی افواہیں پھیلتی رہتی ہیں اور زیادہ تر لوگوں کو لگتا ہے کہ دونوں نے ہی خفیہ طور پر شادی کی ہوئی ہے ۔
ماضی میں بھی نجی ٹی وی کے مارنگ شو میں ان سے شادی کے متعلق سوال پوچھا گیا تھا ، تو انہوں نے جواب دیا کہ انہوں نہ تو شادی کی ہے اور نہ ہی ان کے درمیان ایسے کوئی تعلقات ہیں، البتہ وہ دونوں بہترین دوست ہیں۔ اب دونوں حال ہی میں ایک اور شو میں شریک ہوئے، جہاں دونوں سے شادی سے متعلق پوچھا گیا تھا ۔ نجی ٹی وی کے شو میں دونوں الگ الگ شریک ہوئے، تاہم دونوں سے ان کے تعلقات اور شادی سے متعلق سوالات کیے گئے تھے ، جس پر انہوں نے واضح کیا کہ ان کی شادی نہیں ہوئی ہے ۔ اسامہ خان نے پروگرام میں مداح کی جانب سے پوچھے جانے پر واضح جواب دیا کہ ان کی شادی نہیں ہوئی۔ اداکار کا کہنا تھا کہ وہ متعدد بار یہ واضح کر چکے ہیں کہ ان کے اور زینب شبیر کے درمیان ایسا کوئی بھی تعلق نہیں ہے ۔
ان کے مطابق ایک پروگرام میں زینب شبیر کے سامنے ہی ان سے شادی کا سوال کیا گیا تھا جس پر اداکارہ اور انہوں نے یہ واضح کیا تھا کہ ان کی شادی نہیں ہوئی اور ان کے درمیان نہ ہی ایسے کوئی بھی تعلقات ہیں ۔ اسامہ خان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے فوری طور پر شادی سے متعلق کچھ نہیں سوچا لیکن جب والدین کروانا چاہیں گے تو وہ کرلیں گے ۔ اسامہ خان کا کہنا تھا کہ وہ متعدد بار واضح کر چکے ہیں کہ ان کی زینب شبیر سے شادی نہیں ہوئی لیکن اس باوجود لوگ ان پر یقین نہیں کرتے۔ اس طرح اداکارہ زینب شبیر نے بھی اسی پروگرام میں دوسرے دن یہ واضح کیا تھا کہ ان کی اسامہ خان سے شادی نہیں ہوئی ہے اور وہ پہلے بھی ایسی افواہوں کو مسترد کر چکی ہیں ۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایک مارننگ شو میں بھی ان سے یہی سوال کیا گیا تھا اور تب بھی انہوں نے واضح کیا تھا کہ ایسا کچھ نہیں ہے ۔
زینب شبیر کا کہنا تھا کہ ان کی اور اسامہ خان کی شادی کی افواہیں اس وقت شروع ہوئیں کہ جب انہوں نے اداکار کے ساتھ ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران عروسی لباس میں کیپشن کے بغیر تصاویر شیئر کی تھیں ۔ اداکارہ نے کہا کہ عروسی لباس میں اسامہ خان کے ساتھ تصاویر کو دیکھ کر پہلے شوبز شخصیات نے انہیں مبارک باد دی تھی ، جس کے بعد دوسرے صارفین بھی شروع ہوگئے اور سب نے یہ سمجھا کہ دونوں نے شادی کرلی ہے ۔ زینب شبیر کا مزید کہنا تھا کہ شوبز شخصیات کی مبارک باد کے بعد انہوں نے مذکورہ تصاویر میں کیپشن شامل کرکے ڈرامے کی تفصیلات بھی لکھیں لیکن اس کے بعد کسی نے ان پر یقین نہیں کیا اور لوگ تب سے سمجھ رہے ہیں کہ اسامہ خان اور ان کی شادی ہوچکی ہے ۔ اداکارہ نے بتایا کہ ان کے اور اسامہ خان کے درمیان بہت اچھی دوستی ہے اور دونوں اکثر ایک ساتھ ہوتے ہیں مگر کبھی انہوں نے ایسا نہیں سوچا۔ اداکارہ زینب شبیر کا کہنا تھا کہ اب لوگوں کو ان کی اور اسامہ خان کی شادی سے متعلق افواہیں بند کردینی چاہئیے۔