کراچی : سابق صدر آصف علی زرداری نے محنت کشوں مزدوروں کی کم از کم ماہانہ تنخواہ 35000 ہزار مقرر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سابق صدر مملکت پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے سربراہ آصف علی زرداری نے تجویز کیا ہے کہ محنت کشوں مزدوروں کی کم از کم ماہانہ تنخواہ 35000 ہزار مقرر کی جائے تاکہ مزدور محنت کش کی زندگی میں آسانیاں پیدا ہوں۔ آصف زرداری نے کہا ہے کہ مزدور محنت کش کی 35000لازمی تنخواہ مقرر کرنے کا سرکاری سطح پر فیصلہ کیا جائے، حکومت عوام الناس کی مشکلات اور تکالیف کےازالے کیلئے دورس اقدامات اٹھائے۔ آصف زرداری نے مزید کہا ہے کہ عوام الناس کے مسائل کو حل کرنا اور ریلیف دینا حکومت کی زمہ داری اور فرض ہے جس پر پورا اترنے کیلئے حکومتی کوششیں تیز تر کی جائیں۔