بیلیٹ پیپرز کی دوبارہ چھپائی ، کچھ حلقوں میں انتخابات مؤخر ہونے کا عندیہ

   بیلیٹ پیپرز کی دوبارہ چھپائی ، کچھ حلقوں میں انتخابات مؤخر ہونے کا عندیہ
کیپشن: Election Commission of Pakistan (ECP)
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈسک: بیلیٹ پیپرز کی دوبارہ چھپائی کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا ،جس میں بیلیٹ پیپرز کی دوبارہ چھپائی کے معاملے پر غور و فکر کیا گیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن  کے مطابق جن حلقوں میں بیلیٹ پیپرز کی دوبارہ چھپائی کرانا پڑ رہی ان کو آخر میں چھاپہ جائے گا، دوبارہ چھپائی خصوصی سیکیورٹی کاغذ اور وقت کی دستیابی پر منحصر ہو گی۔

 الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کاغذ دستیاب  نہ ہوا تو ان حلقوں میں انتخابات موخر کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہ ہو گا، دوبارہ چھپائی خصوصی سیکیورٹی کاغذ پرنٹنگ کارپوریشنز کی استعداد اور وقت کی دستیابی پر منحصر ہو گی۔ 

 الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ سیکیورٹی کاغذ دستیاب نہ ہوا تو ان حلقوں میں انتخابات موخر کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہ ہو گا، اس مرحلے پر بیلٹ پیپرز کی دوبارہ اشاعت کے لیے کاغذ کی دستیابی اور بروقت چھپائی ایک چیلنج بن گیا ہے۔ عام انتخابات کے لیے خصوصی کاغذ کی ضرورت 24 سو ٹن تھی۔ بیلٹ پیپر کا سائز کم کر کے اس ضرورت کو 2170 ٹن تک لایا گیا۔ 2170 ٹن خصوصی کاغذ صرف ایک مرتبہ چھپائی کے لیے بمشکل کافی ہے۔ 

Watch Live Public News