پیرس اولمپکس پر کورونا کاحملہ، متعدد کھلاڑی وائرس کا شکار،

corona spread in paris olympics
کیپشن: corona spread in paris olympics
سورس: google

 ویب ڈیسک :  پیرس اولمپکس پر کورونا کا حملہ ، 7 کھلاڑی  مہلک وائرس کا شکار، عالمی ایونٹ میں سنسنی پھیل گئی ، منتظمین کا کھلاڑیوں اور شائقین سے فاصلہ برقرار رکھنے اور ماسک استعمال کرنے کی اپیل ۔ کیا اس دفعہ پیرس اولمپکس عالمی وبا پھیلنے کا سبب بنے گا؟

 رپورٹ کے مطابق پیرس میں جاری اولمپک 2024 پر بھی کورونا کے اثرات مرتب ہونے لگے ہیں۔   پیرس اولمپکس میں شامل 7   کھلاڑیوں کو کورونا ٹیسٹ میں پازیٹو پایا گیا ہے، جس سے کھلاڑیوں اور منتظمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔

برطانیہ)  کے ایک کھلاڑی کے تمغہ جیتنے کے بعد صحت کچھ بگڑنے لگی تھی۔ ایڈم پیٹی کو گلے میں انفیکشن بھی محسوس ہوئی۔ پیٹی کی حالت دیر رات جب مزید خراب ہونے لگی تو ان کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جو کہ پازیٹو آیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایڈم پیٹی آئندہ جمعہ تک صحت مند ہو سکتی ہیں۔ اگر وہ ٹھیک ہوتے ہیں تو انگلینڈ کے لیے وہ مزید کچھ مقابلوں میں شرکت کرتے ہوئے دکھائی دیں گے، ورنہ انھیں اپنے قدم پیچھے کھینچنے ہوں گے۔ ایڈم پیٹی آگے کسی مقابلے میں کھیلیں گے یا نہیں، اس سلسلے میں پوری طرح سے فیصلہ کوچ کو لینا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 29 سالہ ایڈم پیٹی نے پیرس اولمپک میں چاندی کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کر دی ہے۔ وہ اب تنہا تیراک بن گئے ہیں جنھوں نے لگاتار 3 اولمپک میں تمغے جیتے ہیں۔ 

اس درمیان خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ ٹوکیو اولمپک کی طرح فرانس کے منتظمین نے پیرس اولمپک کے لیے کورونا سے متعلق کوئی سخت پروٹوکول تیار نہیں کر رکھا ہے۔ 

واٹر پولو کے 5 آسٹریلوی کھلاڑیوں میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ یادرہے کورونا کی عالمی وبا کے بعد پیرس اولمپکس پہلا عالمی ایونٹ ہے ۔ موسم گرما کے دوران امریکا میں   کورونا کے ہزاروں کیسز سامنے آئے ہیں  جبکہ یورپ میں بھی وبا کے پھیلنے کی اطلاع ہے۔

Watch Live Public News