عوام کیلئے خوشخبری، پیٹرولیم مصنوعات سستی ہو گئیں

عوام کیلئے خوشخبری، پیٹرولیم مصنوعات سستی ہو گئیں
کیپشن: Petrol cheap
سورس: web desk

ویب ڈیسک: مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام کے لئے اچھی خبر آگئی، حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کردی، پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 17 پیسے کم کردی گئی ۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی، پیٹرول کی قیمت قیمت میں6روپے 17پیسے فی لیٹرکم کی گئی، نئی قیمت 269روپے43پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی، ہائی سپیڈڈیزل کی قیمت میں10روپے86پیسے فی لیٹرکم ہوئی،ہائی سپیڈڈیزل کی نئی قیمت272روپے77پیسے مقررہوئی۔
لائٹ ڈیزل کی قیمت میں5روپے72پیسے فی لیٹرکمی، نئی قیمت قیمت160روپے53پیسے ہو گئی، مٹی کے تیل کی قیمت میں6روپے32پیسے فی لیٹرکمی جس کے بعد نئی قیمت 177روپے39پیسے مقرر کی گئی ہے،وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نےنوٹی فکیشن جاری کردیا۔

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں جو کمی کی گئی ہے یہ ریلیف نہیں ہے ،حکومت کو پٹرولیم مصنوعات میں بڑی واضح کمی کرنی چا ہیے۔

Watch Live Public News