(ویب ڈیسک ) مہنگائی کے ستائے شہریوں کیلئے بری خبر ، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں 3.15 روپے فی لیٹر اضافہ ہو سکتا ہے، جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل میں 3.20 روپے فی لیٹر اضافہ ہو سکتا ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمتوں میں بھی 4 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔
ممکنہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ ہے، جس نے درآمدی لاگت کو متاثر کیا ہے۔
وزارت پیٹرولیم قیمتوں میں مجوزہ تبدیلیوں کے لیے ورکنگ پیپر تیار کر رہی ہے جسے وزارت خزانہ کو بھیجا جائے گا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نظرثانی شدہ نرخوں کا اعلان وزیر اعظم شہباز شریف سے مشاورت کے بعد کریں گے۔
اس وقت پیٹرول کی قیمت 248.38 روپے فی لیٹر ہے، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 255.14 روپے فی لیٹر میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت 161.54 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 147.51 روپے فی لیٹر ہے۔