منشیات فروشی کیس: این سی بی نے اعجاز خان کو گرفتار کر لیا

منشیات فروشی کیس: این سی بی نے اعجاز خان کو گرفتار کر لیا
ممبئی ( ویب ڈیسک) بھارتی اداکار اور ریالٹی شوسٹار اعجاز خان کو این سی بی نے حراست میں لے لیا ہے ٗ ان پر الزامات لگ رہے ہیں کہ ان کے بھارت کے بڑے منشیات فروشوں کے ساتھ رابطےہیں۔تفصیلات کے مطابق بھارتی فلم سٹار اور بگ باس کا حصہ رہنے والے اعجاز خان اکثر خبروں میں رہنے کا گر جانتے ہیں لیکن اس بار وہ ایک بڑے کیس میں پولیس کی حراست میں ہیں ٗ ان کو بھارتی منشیات فروشوں سے رابطوں کی وجہ سے حراست میں لے لیا گیا ہے ٗ یہ گرفتاری گزشتہ ہفتے بڑے بھارتی منشیات فروش کی گرفتاری کے بعد ہوئی ہے۔این سی بی کی طرف سے اطلاعات ہیں کہ گزشتہ ہفتے گرفتار ہونے والے منشیات فروش کے پاس سے تقریباً دو کروڑ مالیت کی منشیات بھی ملی ہیں اور ان سے تفتیش کے بعد ہی اعجاز خان کو بھی حراست میں لیا گیا ہے ۔این سی بی کی طرف سے چوٹی کے بھارتی اداکاروں اور منشیات فروشوں کے درمیان تعلقات پر تفتیش جاری ہے ٗ یہ سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب مبینہ خود کشی کرنے والے بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کی موت کا معمہ حل کرنے کیلئے تفتیش جاری تھی مگر وہ منشیات کے بڑے کیس کی طرف نکل گئی۔

Watch Live Public News