رمضان کے آخری عشرہ میں عمرہ کے اجازت نامے دستیاب ہوں گے ،سعودی وزارت حج وعمرہ

رمضان کے آخری عشرہ میں عمرہ کے اجازت نامے دستیاب ہوں گے ،سعودی وزارت حج وعمرہ
ریاض: سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے اعلان کیا کہ عمرہ کے اجازت نامے رمضان کے آخری عشرہ میں دستیاب ہوں گے اور خواہشمند افراد “نسک” یا “توکلنا سروسز” ایپلیکیشنز کے ذریعے اپنی عمرہ کی بکنگ کر سکتے ہیں۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت حج نے انکشاف کیا تھا کہ رمضان کے مہینے میں عمرہ صرف ایک بار مختصر کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ مسلمانوں کو سکون اور آسانی کے ساتھ عمرہ کے مناسک کی ادائی کا موقع فراہم کیا جا سکے۔ وزارت حج و عمرہ نے اجازت ناموں سے متعلق کہا ہے کہ عمرہ کی تاریخوں میں ترمیم کرنے کی کوئی خصوصیت نہیں ہے، لیکن پرمٹ کے بعد عمرہ کی ادائی کا وقت میں داخل ہونے اور نیا پرمٹ جاری کرنے سے پہلے “نسک” ایپ کے ذریعے بکنگ منسوخ کی جا سکتی ہے۔ قبل ازیں وزارت حج و عمرہ نے تصدیق کی تھی کہ حرمین شریفین میں نماز ادا کرنے کے لیے اجازت نامہ محفوظ رکھنا ضروری نہیں ہے، اس کے علاوہ کرونا وبا سے متاثرہ یا کسی دوسرے مریض سے نہ ملا ہو۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔