پبلک نیوز : فوڈ سیفٹی ٹیم کی جام پور میں بیوریجز یونٹ پر کارروائی۔ مس برانڈنگ کرنے پر سونیک فوڈز کو سیل کر دیا گیا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ مشروبات کی پیکنگ پر دوسرے معروف برانڈز کا نام اور پتہ درج کیا جارہا تھا۔ ٹیسٹ کے دوران ڈرنکس کی برکس ویلیو بھی معیار سے کم پائی گئی۔ حشرات اور چھپکلیوں کی روک تھام کے لیے مناسب انتظامات نہ کیے گئے۔ 90لٹر مینگو ڈرنکس، 700خالی بوتلیں اور 1کلو پیکنگ مٹیریل ضبط کر لیا گیا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق خوراک کی تیاری میں دھوکہ دہی کرنے والے معاشرے کے لیے ناسور ہیں۔ صحت دشمن عناصر کیخلاف قانون کے مطابق کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔