وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کا منصوبہ

وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کا منصوبہ
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سیکیورٹی ایجنسیوں نے اپنی رپورٹ میں چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔ اس بات کی اطلاع وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اپنی ٹویٹ میں دی۔ ان کا کہنا تھا کہ خفیہ اداروں نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔ اپنی ٹویٹ میں فواد چودھری نے لکھا کہ سیکیورٹی ایجنسیوں نے رپورٹ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کا منصوبہ سامنے آیا ہے۔ ان رپورٹس کے بعد حکومتی فیصلے کے مطابق وزیراعظم کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1509771558553800705?s=20&t=5z0k1uXxWb7OiIBOSmR3ow دوسری جانب وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اس رپورٹ پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان آخری بال تک چوروں کے خلاف لڑے گا۔ عمران خان لڑتا ہے اور دبنگ لڑتا ہے چوروں کے خلاف، وہ کسی سے ڈرتا نہیں ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کا یہ ایمان ہے کہ جو رات قبر میں لکھی ہے وہ باہر نہیں آسکتی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔