گرمیوں کی چھٹیاں ختم، سندھ بھر میں تعلیمی ادارے کھل گئے

گرمیوں کی چھٹیاں ختم، سندھ بھر میں تعلیمی ادارے کھل گئے
کراچی: صوبہ سندھ میں بچوں کی موجیں ختم ہوگیں، حیدرآباد اور کراچی میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد نجی اور سرکاری سکول کھل گئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی اور حیدر آباد کے سکولز میں آج سے تدریسی عمل کا شروع ہوگیا ہے، پہلے دن مختلف سکولوں میں حاضری معمول سے بہت کم دیکھی جا رہی ہے۔ دوسری جانب سرکاری سکولوں میں حاضری 50 فیصد سے بھی کم ہے۔ واضح رہے کہ صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے یکم جون سے 31 جولائی تک 2 ماہ کے لئے موسم گرما کی تعطیلات کی گئی تھیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔