اسماعیل ہنیہ کی نمازِ جنازہ تہران میں ادا، لاکھوں افراد کی شرکت

 اسماعیل ہنیہ کی نمازِ جنازہ تہران میں ادا، لاکھوں افراد کی شرکت
کیپشن: اسماعیل ہنیہ کی نمازِ جنازہ تہران میں ادا، ہزاروں افراد کی شرکت

 ویب ڈیسک :فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کی نمازِ جنازہ ایران کے دارالحکومت تہران میں ادا کر دی گئی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے تہران یونیورسٹی میں  اسماعیل ہنیہ کی نمازِ جنازہ پڑھائی ۔ جس میں لاکھوں فرزندان اسلام نے شرکت  کی۔

 شہریوں نے اسماعیل ہنیہ کی تصویر اور فلسطینی پرچم اٹھا رکھا تھا۔

ابوت کو فلسطینی جھنڈے میں لپیٹا گیا ۔

جنازے کی ادائیگی کے دوران مجمع سے خطاب میں حماس کے اعلٰی عہدیدار اور خارجہ امور کے سربراہ خلیل الحیہ نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کا نعرہ کہ ’ہم اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے‘ یہ لافانی نعرہ ہے اور  ’ہم اسرائیل کا تب تک پیچھا کریں گے جب تک کہ اسے فلسطینی سرزمین سے اکھاڑ کر پھینک نہ دیا جائے۔‘

ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور اسلامی پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل حسین سلامی نے بھی نماز جنازہ ادا کی۔

  نماز جنازہ میں اعلی ایرانی سول حکام ، سرکاری عہدیداروں ور ایرانی پاسداران انقلاب کے افسروں اور جوانوں نے شرکت کی۔

اسماعیل ہنیہ کو کل قطر کے دارالحکومت دوحہ میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔

Watch Live Public News