عارف والا: دوران ڈکیتی ڈاکوؤں کی خاتون سے مبینہ زیادتی

عارف والا: دوران ڈکیتی ڈاکوؤں کی خاتون سے مبینہ زیادتی
کیپشن: عارف والا: دوران ڈکیتی ڈاکوؤں کی خاتون سے مبینہ زیادتی

ویب ڈیسک: عارف والا کے تھانہ صدر کے علاقے میں دوران ڈکیتی ڈاکوؤں کی خاتون سے مبینہ زیادتی کا واقعہ رپورٹ ہوا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق 2 ڈاکوؤں نے گھر میں اہل خانہ کو یرغمال بنا کر خاتون کو جنسی درندگی کا نشانہ بنایا۔ ڈاکو خاتون سے زیادتی کے بعد نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او پاکپتن پولیس ٹیموں کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

ڈی پی او نے اپنے بیان میں کہا کہ افسوسناک واقعہ کی ٹیکنیکل بنیادوں پر تفتیش کر رہے ہیں۔ ڈی پی او پاکپتن نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی۔

Watch Live Public News