صوبائی سیکرٹری امپاورمنٹ نے سینئر پروفیسر کو تھپڑ مادیا، ویڈیو وائرل

صوبائی سیکرٹری امپاورمنٹ نے سینئر پروفیسر کو تھپڑ مادیا، ویڈیو وائرل
کیپشن: صوبائی سیکرٹری امپاورمنٹ نے سینئر پروفیسر کو تھپڑ مادیا، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک: گرلز کالج کو بوائز ہاسٹل بنانے کے معاملے میں افسوسناک واقعہ رونما ہوا ہے۔ صوبائی سیکرٹری امپاورمنٹ آف پرسن نے سینئر پروفیسر کو تھپڑ مار دیا۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری امپاورمنٹ طحہ فاروقی نے خود کو ہی جج سمجھ لیا۔ سیکرٹری طحہ فاروقی لیاری میں گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن خالی کرانے گئے تھے۔

سندھ حکومت نے گرلز کالج کو ڈاؤ یونیورسٹی کا بوائز ہاسٹل بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

کالج خالی کرانے کیلئے پہنچنے پر اساتذہ اور طالبات نے احتجاج کیا۔ احتجاج کے دوران ویڈیو بنانے والے پروفیسر کو سیکریٹری نے تھپڑ مار دیا۔ تھپڑ مارنے کی ویڈیو پروفیسر کے موبائل میں محفوظ ہوگئی۔  

گریڈ 20 کے افسر کی پروفیسر کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

Watch Live Public News