سکیورٹی اہلکار کیجانب سے گورنر اسٹیٹ بینک کی تلاشی؛ ویڈیو وائرل

سکیورٹی اہلکار کیجانب سے گورنر اسٹیٹ بینک کی تلاشی؛ ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک:سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ اور  دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں امریکا میں سکیورٹی اہلکار کے سامنے کھڑے چیکنگ کراتے دیکھا جا سکتا ہے۔

تفصیلات کےمطابق گورنر اسٹیٹ بینک کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے ان پر تنقیدی تبصرے کیے گئے،کسی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عزت دن بدن کم ہو رہی ہے تو کئی صارفین کا کہنا تھا کہ پاکستان واحد نہیں بلکہ سکیورٹی کی وجہ سے سب کی تلاشی لی گئی ہو گی۔

عمران افضل راجہ لکھتے ہیں کہ پاکستان میں عوام کو کم تر سمجھنے والی یہ اشرافیہ خود امریکہ یا مغربی ممالک میں جاتی ہے تو ان کے ساتھ  کیساسلوک کیا جاتا ہے یہ ویڈیو میں دیکھ لیں، یہ پاکستان کی عزت ہے، کیا پاکستان میں ان کے ساتھ ایسا ممکن ہے؟

 تاہم پتہ چلا کہ یہ تلاشی ائیر پورٹ پر نہیں بلکہ ولسن سنٹر میں داخلے کے موقع پر ہورہی ہے۔

Watch Live Public News