بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی حکومت سے دورہ پاکستان کیلئے سیکیورٹی کنسلٹنٹ کی درخواست

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی حکومت سے دورہ پاکستان کیلئے سیکیورٹی کنسلٹنٹ کی درخواست

(ویب ڈیسک ) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نےحکومت سے دورہ پاکستان کے لئے سیکورٹی کنسلٹنٹ کی درخواست کر دی  ہے۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے مطابق  حکومت سے دورہ پاکستان کے لیے سیکورٹی کنسلٹنٹ کی درخواست کی ہے۔

چیئرمین بی سی بی جلال یونس کا کہنا ہے کہ  سیکورٹی فراہم کرنا پاکستان کی ذمہ داری ہے ہمیں اسٹیٹ لیول سیکورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے، یقین دہانی کے بعد ہی ٹور شیڈولڈ کیا گیاہے ۔

انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ کے دوران بنگلہ دیش ٹیم کو اسٹیٹ لیول سیکورٹی فراہم کی گئی، کئی انٹر نیشنل ٹیموں نے پاکستان کا دورہ کیا اور وہ سیکورٹی سے خوش تھیں ،  سیکورٹی کے حوالے سے ہم بھی فکر مند ہیں لیکن ہمیں بہت یقین دہانی کرائی گئی ہے ۔

جلال یونس نے کہا کہ  ہم نے حکومت سے سیکورٹی کنسلٹنٹ کا  کہا ہے تاکہ کنسلٹنٹ کا  ہر وقت رابطہ رہے،کسی کھلاڑی نے پاکستان جانے پر اعتراض نہیں کیا۔

واضح رہے کہ  بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے 17 اگست کو اسلام آباد پہنچنا ہے ۔ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 21 اگست سے کھیلا جائے گا۔

Watch Live Public News