آسٹریلوی کرکٹر میتھیو ویڈ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

آسٹریلوی کرکٹر میتھیو ویڈ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

(ویب ڈیسک )  آسٹریلوی کرکٹر میتھیو ویڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

36 سالہ میتھیو ویڈ اب اپنے کوچنگ کے سفر کا آغاز کریں گے، میتھیو پاکستان کے خلاف سیریز میں کوچز اسٹاف کا حصہ ہوں گے۔

میتھیو ویڈ نے 36 ٹیسٹ، 97 ون ڈے اور 92 ٹی ٹوئنٹی میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔

میتھیو ویڈ رواں سیزن میں بگ بیش لیگ میں بھی وہ ہوبارٹ ہیوریکینز کی جانب سے کھیلیں گے۔

اس حوالے سے میتھیو ویڈ سے  بیان میں کہا ہے کہ   میں اپنے تمام آسٹریلوی ٹیم کے ساتھیوں، عملے اور کوچز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ میرے ارد گرد اچھے لوگوں کے بغیر میں اتنا کچھ حاصل نہیں کر پاتا۔ انہوں نے کہاکہ  میں اپنے خاندان، ماں، والد اور بہنوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

Watch Live Public News