کراچی : ڈیفنس میں فائرنگ، سینیئر وکیل خواجہ شمس الاسلام  جاں بحق

کراچی : ڈیفنس میں فائرنگ، سینیئر وکیل خواجہ شمس الاسلام  جاں بحق

(ویب ڈیسک ) کراچی کے علاقے   ڈیفنس میں فائرنگ سے  سینیئر وکیل خواجہ شمس الاسلام  جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کا بیٹا زخمی ہوا ہے۔

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں،  ابتدائی طورپر ایڈوکیٹ خواجہ شمس الاسلام نمازہ جنازہ میں شرکت کیلئے قرآن اکیڈمی گئےتھے، نمازجنازہ کےدوران نامعلوم افرادنےفائرنگ کی۔

پولیس حکام کے مطابق  کرائم سین یونٹ کی ٹیم سمیت دیگر تفتیش کاروں کو  جائے وقوعہ پر طلب کرلیاگیا۔؎

خیال رہے کہ   خواجہ شمس الاسلام پر اس سے قبل بھی حملہ ہوچکاہے۔

وزیر داخلہ سندھ کا نوٹس: 

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔انہوں نے کہا  ہے کہ  ایس ایس پی ساؤتھ پولیس کی جملہ ابتدائی کاروائی پر مشتمل تفصیلات ارسال کریں۔ فائرنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیئے پولیس ٹیم کو حرکت میں لایا جائے۔واقعہ کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹ سے آگاہ کیا جائے۔

Watch Live Public News