رانا شمیم کے صاحبزادے لائیو پروگرام میں کیا پیتے رہے؟

رانا شمیم کے صاحبزادے لائیو پروگرام میں کیا پیتے رہے؟
ویب‌ڈیسک: گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کے صاحبزادے احمد حسن رانا نے کہا ہے کہ شراب کو اسلام میں حرام قرار دیا گیا ہے لیکن اگر یہ حلال ہوتی تو مجھ سے زیادہ کوئی نہ پیتا، میں جنت میں جا کر شراب نوشی کروں گا، اگر وہاں چلا گیا تو۔ دعا کریں کہ میں جنت میں پہنچ جائوں۔ احمد حسن رانا نے یہ دلچسپ باتیں غریدہ فاروقی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھ پر ٹی وی پر الزام لگایا گیا کہ میں “چُسکیاں” لے کر وہسکی پی رہا تھا۔ میں تو ایپل جُوس پیتا ہوں۔ غریدہ فاروقی نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ کو شراب نوشی پسند ہے؟ اس کا جواب دیتے ہوئے رانا شمیم کے صاحبزادے نے کہا کہ جی بالکل جس چیز سے اللہ تعالیٰ نے انسان کو منع فرمایا، اس کی رغبت اسی چیز کی جانب بڑھتی ہے۔ مجھے شراب کا رنگ بڑا ہی پسند ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں راجپوت ہوں، مجھے گھر میں داخل ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ کاشف عباسی کے پروگرام کا ایک فائدہ ہوا کہ میری بیوی مان گئی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔