جنسی ہراسانی کے الزامات پر بھائی کی مدد کرنیوالا نیوز اینکر معطل

جنسی ہراسانی کے الزامات پر بھائی کی مدد کرنیوالا نیوز اینکر معطل

ویب‌ڈیسک: CNN نے اپنے بھائی کے جنسی استحصال کے اسکینڈل میں مدد کرنے پر پریزنٹر کرس کوومو کو معطل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے منگل کے روز اپنے چوٹی کے نیوز اینکر کرس کوومو کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات پر اپنے بھائی، نیویارک کے سابق گورنر اینڈریو کوومو کے دفاع میں کردار ادا کرنے پر معطل کر دیا۔

نیوز چینل نے ایک بیان میں کہا کہ یہ معطلی پیر کو نئی عدالتی دستاویزات کے اجراء کے بعد کی گئی۔ CNN نے کہا یہ دستاویزات اینکر کی جانب سے بھائی کو بچانے کی کوششوں میں ملوث ہونے کی طرف اشارہ کرتی ہیں جو ہم پہلے بھی جانتے تھے۔ نتیجے کے طور پر، ہم نے کرس کو غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دیا ہے۔ اس معاملے کی مزید جانچ بھی کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ اینڈریو کوومو کو جنسی بدسلوکی کے متعدد الزامات کے بعد اگست میں گورنر کے عہدے سے سبکدوش ہونا پڑا تھا تاہم انہوں نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کی تردید کی تھی۔

کرس کوومو نے فوری طور پر اپنی معطلی پر تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

کوومو CNN کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے پرائم ٹائم نیوز شو کی میزبانی کرتے ہیں، انہوں نے مئی میں اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے اپنے بھائی کو یہ مشورہ دیتے ہوئے نیٹ ورک کے کچھ اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے کہ تعلقات عامہ کے نقطہ نظر سے الزامات سے کیسے نمٹا جائے۔ انہوں نے اپنے بھائی سے یہ بھی وعدہ کیا تھا کہ وہ اس کیس کی آن ایئر رپورٹ نہیں کریں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔