انوشکا شرما کی بیٹی کے ساتھ پہلی تصویر وائرل

انوشکا شرما کی بیٹی کے ساتھ پہلی تصویر وائرل

نیو دہلی (پبلک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ و اداکارہ انوشکا شرما کی اپنی بیٹی کے ساتھ پہلی تصویر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق  کچھ عرصہ قبل بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی  تھی  جس کے بعد ان کا کہنا تھا کہ ہم  اپنے بچے کو سوشل میڈیا سے دور رکھیں گے، جس  کے بعد انوشکا شرما اور ویرات کی متعدد تصویریں سوشل میڈیا سامنے آئی تھیں لیکن ان کی بیٹی کی کوئی تصویر سامنے نہیں آئی تھی۔

لیکن اب انوشکا شرما نے خود اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انوشکا  کے اپنے شوہر ویرات کوہلی کے ساتھ اپنی بیٹی کو  پکڑے ہوئے کھڑی ہیں۔

انوشکا شرما نے تصویر پر کیپشن دیا ہے کہ ہم نے اپنی بیٹی کا نام اومیکا رکھا ہے، اداکارہ انوشکا شرما نے بتایا کہ سونا بہت مشکل ہے لیکن آپ سب کی تمام تر دعاؤں اور محبت کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔