ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں عام انتخابات کی سکیورٹی سے متعلق اجلاس جاری ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اجلاس کی سربراہی کررہے ہیں۔نگران وزیرداخلہ گوہر اعجاز اور سیکرٹری داخلہ آفتاب درانی شریک ہیں،چیف سیکرٹری ندیم اسلم چودھری اور آئی جی خیبرپختونخوا کے علاوہ چیف سیکرٹری اور آئی جی بلوچستان بھی اجلاس میں شریک ہیں۔
اجلاس میں الیکشن کمیشن کو امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ،حالیہ دہشتگردی کے واقعات سے متعلق اجلاس کے شرکا کو بریفنگ دی گئی،خفیہ اداروں کے حکام نے دونوں صوبوں میں تھریٹس سے متعلق بریفنگ دی، اجلاس میں الیکشن کمیشن پاکستان اہم ہدایات دے گا۔