یو اے ای کے باشندے اب 7 ممالک میں بغیر ویزہ سفر کرسکتے ہیں

 یو اے ای کے باشندے اب 7 ممالک میں بغیر ویزہ سفر کرسکتے ہیں
کیپشن: UAE's residents
سورس: ویب ڈیسک

(ویب ڈیسک) یو اے ای کے باشندے 7 ممالک میں بغیر انٹری پرمٹ کے جا سکتے ہیں اور آمد پر ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق  7 ممالک میں متحدہ عرب امارات کے لوگ بغیر ویزہ کے جاسکتے ہیں یا پھر وہاں پہنچ کر ویزا حاصل کر کے سفر کر سکتے ہیں، ان ممالک میں جارجیا، ازبکستان، مالدیپ، آذربائیجان،کینیا،سیشلز اور نیپال شامل ہیں۔

جارجیا میں جانے کے لئے متحدہ عرب امارات کے باشندوں کو ملک میں داخل ہونے کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں ہے، اور وہ 90 دن تک بغیر داخلے کے اجازت نامے کے رہ سکتے ہیں۔

ازبکستان متحدہ عرب امارات کے باشندوں کو آمد پر ویزا دیتا ہے اور وہ وہاں بغیر ویزا کے 30 دن تک رہ سکتے ہیں، مالدیپ ایک عالمی شہرت یافتہ سیاحتی مقام ہے جو تمام ممالک کے مسافروں کو 30 دن کا ویزا آن آرائیول دیتا ہے۔

آذربائیجان کا ویزہ بھی متحدہ عرب امارات کے باشندے آمد پر ویزا حاصل کر سکتے ہیں جو شروع تاریخ سے  ایک ماہ کے لئے کار آمد ہوگا تاہم اگر آپ 15 دن سے زیادہ قیام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، تو آپ کو اسٹیٹ مائیگریشن سروس میں رجسٹریشن حاصل کرنا ہوگی، 2023 میں کینیا نے اعلان کیا تھا کہ دنیا بھر سے آنے والے باشندوں کو جنوری 2024 سے ویزا کی ضرورت نہیں ہوگی۔

سیشلز   افریقہ کا سب سے چھوٹا ملک ہے، مسافروں کو ملک میں آمد پر داخلے کا اجازت نامہ جاری کیا جاتا ہے، بشرطیکہ وہ درست سفری دستاویزات اور واپسی یا آگے کا ٹکٹ دکھا سکیں، نیپال ہمالیہ میں واقع یہ ملک متحدہ عرب امارات کے باشندوں کو ملک میں آمد پر ویزا پیش کرتا ہے۔