اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومت نے اوگرا کی سفارش پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 4، 4 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کردیا ہے۔ وزارت خزانہ نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ اوگرا کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کی سفارش پر حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات 4 روپے 15 پیسے فی لیٹر تک مہنگی کردیں۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 4 روپے فی لیٹر اضافے سے 144.82 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 4 روپے مہنگا ہو کر 141.62 روپے کا ہوگیا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ لائٹ ڈیزل 4.15 روپے اضافے سے 111.06 روپے اور مٹی کا تیل 3.95 روپے مہنگا ہونے کے بعد 113.53 روپے کا ہوگیا۔