شازیہ مری نے سندھ اور کے پی میں بیروزگاری کے اعداد و شمار پیش کر دیئے

شازیہ مری نے سندھ اور کے پی میں بیروزگاری کے اعداد و شمار پیش کر دیئے
کراچی ( پبلک نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی رہنما شازیہ مری نے سندھ اور خیبرپختونخوا میں بیروزگاری کے اعداد و شمار پیش کر دیئے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے وعدہ نوکریاں دینے کا کیا تھا مگر اقتدار میں آ کر لوگوں کو نکال دیا۔ تبدیلی نہیں تباہی آچکی ہے۔ پاکستان میں 66 لاکھ سے زائد افراد بے روزگار ہیں۔ شازیہ مری نے کہا سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے یہاں بیروزگاری کی شرح 4 فیصد ہے۔ خیبرپختونخوا میں عمران خان کی حکومت ہے اور وہاں بیروزگاری کی شرح 10 فیصد سے زیادہ ہو چکی۔ انہوں نے کہا یہ کہتے ہیں گھبرانا نہیں سب ٹھیک ہے مگر سب ٹھیک نہیں ہے۔ حکومت الزام کورونا وائرس پر ڈالتی ہے ساتھ ہی یہ بھی کہتے ہیں کہ پاکستان سستا ترین ملک ہے۔ عمران خان اور ان کے ٹولے نے ملکی معیشت کو تباہ کیا، ہر پاکستانی پر تقریباً دو لاکھ روپے کا قرض چڑھ چکا ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔