گجرات (ویب ڈیسک) بھارتی پولیس کے حوالے سے آئے روز بڑے دلچسپ واقعات دیکھنے اور سننے کو ملتے رہتے ہیں۔ گزشتہ دنوں ایک احتجاج میں مظاہرین کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنے کے لیے پولیس اہلکاروں نے کرسیاں اور بالٹیاں اپنے سروں پر پہن رکھی تھیں۔ یہ خبر کافی وائرل ہوئی مگر اب ایک اور خبر بھی سامنے آ گئی ہے۔ شہریوں کو تنگ کیوں کر رہے ہیں؟ اس الزام کے پیش نظر بھارتی پولیس نے دو بھوتوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس میں اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ریاست گجرات کے ضلع پنچ محل میں بھوتوں نے عام لوگوں تنگ کیا۔ بھوتوں سے ڈرنے والے شخص الزام عائد کیا کہ وہ جان سے مارنا چاہتے ہیں اور کھیتوں میں کام بھی نہیں کرنے دیتے۔ پولیس نے اس کے الزام پر مقدمہ درج کر لیا اور اس شخص کو تحفظ دینے کا وعدہ بھی کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کے مطابق بھوتوں نے اسے پولیس سٹیشن آنے سے بھی روکا تا کہ وہ ان کے خلاف مقدمہ درج نہ کرا سکے۔ جب پولیس کی جانب سے اس شخص کے اہل خانہ سے رابطہ کیا گیا تو پتہ چلا کہ وہ نفسیاتی مریض ہے جس کا علاج بھی چل رہا ہے۔ گزشتہ دس دن سے اس نے دوائی نہیں لی۔