دہشتگردی کا خطرہ، لاہور کی سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی

دہشتگردی کا خطرہ، لاہور کی سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی
لاہور (پبلک نیوز) دہشتگردی کا خطرہ، لاہور کی سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنزساجد کیانی کا شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی بڑھانے کا حکم۔ ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے احکامات جاری کیے ہیں کہ شہرکی داخلی و خارجی چیک پوسٹوں پر چیکنگ کے عمل کو مزید سخت کیا جائے۔ شہریوں کی سکیورٹی کیلئے تمام ایس ایچ اوز، چوکی انچارجز بھی فیلڈ میں رہیں، نگرانی خود کریں۔ ہدایت کی گئی ہے کہ افسران شہر بھرکی مارکیٹوں، بازوروں اور حساس مقامات کی بھرپور سکیورٹی کے لئے ہرممکن اقدامات کریں۔ تما م پولیس افسران و جوان الرٹ رہیں، خود مانیٹر کروں گا۔ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں، گاڑیوں کی چیکنگ یقینی بنائیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز کی جانب سے ایس ایس پی آپریشنزسید ندیم عباس، ڈویژنل ایس پیز کو سکیورٹی انتظامات خود چیک کرنے کی ہدایت کی جبکہ ایس پی ڈولفن راشد ہدایت کو ڈولفن سکواڈ اور پولیس رسپانس یونٹس ٹیموں کے گشت کی نگرانی خود کرنے کا حکم بھی دیا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔