بھارتی اداکار و گلوکار گپی گریوال کی پاکستان آمد

بھارتی اداکار و گلوکار گپی گریوال کی پاکستان آمد
کیپشن: بھارتی اداکار و گلوکار گپی گریوال کی پاکستان آمد

ویب ڈیسک: بھارتی پنجابی فلموں کے مشہور اداکار و گلوکار گپی گریوال کے پاکستان آنے کی اطلاعات ہیں، گپی گریوال اس سے پہلے بھی پاکستان آچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال بھی گپی گریوال، بنوں ڈھلوں اور کرم جیت انمول اپنی فلم موجاں ہی موجاں کی پروموشن کیلئے پاکستان آئے تھے، اس دوران تینوں   فنکاروں نے کرتا ر پور کا دورہ بھی کیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں بھارتی پنجابی فلموں کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے اور گزشتہ کچھ عرصہ سے پاکستانی اداکار بھی تسلسل کے ساتھ بھارتی پنجاب فلموں میں کام کررہےہیں۔

افتخار ٹھاکر، ناصر چنیوٹی، نسیم وکی اور دیگر فنکار مختلف پنجابی فلموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوارہے ہیں ۔ پاکستان اور بھارت کے فنکاروں پر مشتمل فلمیں پاکستان میںبھی بہت مقبول ہورہی ہیں جس کی وجہ سے بھارتی فنکار تسلسل کے ساتھ پاکستان آرہے ہیں۔

گپی گریوال کا شمار پنجابی فلم انڈسٹری کے صف اول کے فنکاروں میں ہوتا ہے، گپی گریوال اداکاری کے علاوہ گلوکاری میں بھی اپنا ایک منفرد مقام رکھتے ہیں۔

Watch Live Public News