اگلا ٹی 20 ورلڈ کپ کب اور کہاں کھیلا جائے گا، ٹیم انڈیا کے پاس پھر چیمپئن بننے کا سنہری موقع، مگر کیسے؟

اگلا ٹی 20 ورلڈ کپ کب اور کہاں کھیلا جائے گا، ٹیم انڈیا کے پاس پھر چیمپئن بننے کا سنہری موقع، مگر کیسے؟

ویب ڈیسک : (طیبہ نقشی )اگلا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ دو سال بعد کھیلا جائے گا۔ اس کی میزبانی ہندوستان اور سری لنکا کریں گے۔ اس طرح ٹیم انڈیا کو دو سال بعد بھی چیمپئن بننے کا موقع رہے گا۔ کیونکہ اسے گھر کا فائدہ ملے گا۔ اگلا ورلڈ کپ فروری مارچ 2026 میں ہوگا۔

 ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں کون سی  ٹیمیں کوالیفائی کرچکیں ؟

2024ورلڈ کپ  میں سپر 8 تک پہنچنے والی ٹیموں نے اگلے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے جس میں میزبان ہندوستان اور سری لنکا کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔ حالانکہ سری لنکن ٹیم سپر ایٹ کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکی تھی۔ لیکن میزبان ہونے کے ناطے انہیں موقع ملے گا۔ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے 10ویں ایڈیشن میں 20 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ اس دوران 55 میچ کھیلے جائیں گے۔ اگلے ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں کوالیفائنگ کے ذریعے آئیں گی جبکہ 12 ٹیمیں پہلے ہی کوالیفائی کر چکی ہیں۔

امریکا بھی اگلے ٹی 20 ورلڈ کپ کا حصہ

امریکا نے T20 ورلڈ کپ 2024 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ سپر 8 میں پہنچنے کی وجہ سے وہ دو سال بعد دوبارہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں بھی اپنا دعویٰ پیش کرے گا۔

 مونک پٹیل کی کپتانی میں یو ایس اے کی ٹیم نے اس ورلڈ کپ میں پاکستان جیسی ٹیم کو شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کیا۔ پہلا میچ کب اور کہاں کھیلا جائے گا اس کے شیڈول کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا۔

بھارت نئی ٹیم کے ساتھ میدان میں اترے گا

  بھارت اگلے ورلڈ کپ میں اپنی نئی ٹیم کے ساتھ اترے گا۔ وراٹ کوہلی، روہت شرما اور رویندر جڈیجہ اس ٹیم میں نہیں ہوں گے۔ ان کھلاڑیوں نے T20 ورلڈ کپ 2024 کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

Watch Live Public News