ڈیرہ اسماعیل خان ( پبلک نیوز) لادی گینگ کی تیاری کو آج ساتواں روز ہے جب سمن کھوسہ میں رینجرز ٗ بارڈر ملٹری پولیس اور پنجاب پولیس مشترکہ سرچ آپریشن میں مصروف ہیں جبکہ ایک نئی پیش رفت کے طور پر اب گینگ کی تلاش میں بائیو میٹرک مشینوں کی مدد بھی لی جا رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں لادی گینگ کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن آج ساتویں روز میں داخل چکا ہے ٗ اس سلسلہ میں نئی پیش رفت کے طور پر تمن کھوسہ میں لوگوں کی بائیو میٹرک مشینوں کی مدد سے چیکنگ کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے ٗ پولیٹیکل انتظامیہ کی جانب سے فراہم کی جانب اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران لادی گینگ کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کیا جا چکا ہے اور کئی کو نذر آتش کیا گیا ہے۔اب اس تلاش کیلئے ڈیرہ غازی خان کے مختلف علاقوں اور خاص طور پر تمن کھوسہ میں بائیو میٹرک مشینوں کے استعمال کے ذریعے یہ کوشش کی جا رہی ہے کہ لادی گینگ تک پہنچا جائے جو نامعلوم مقام پر روپوش ہو چکے ہیں ٗ اس سلسلہ میں علاقے کے لوگوں کی بائیو میٹرک چیکنگ ہو رہی ہے ٗ اس آپریشن میں رینجرز ٗ پنجاب پولیس اور بارڈر ملٹری پولیس مشترکہ سرچ آپریشن کررہی ہیں۔