زیارت(پبلک نیوز) عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری اگلی حکومت آئے گی تو پاکستان اوپر جائے گا. قائد اعظم ریذیڈنسی آ کر خوشی محسوس ہوئی، جتنا ہوسکا بلوچستان کو فنڈز دیں گے، بلوچستان کا کسی نے نہیں سوچا، ماضی میں پیسہ ٹھیک سے خرچ نہیں کیا گیا.مخالفین چاہتے تھے کہ حکومت فیل ہو جائے. کہا گیا کہ مولانا کا نام لیں، یہاں پر مولانا کا نام نہیں لینا چاہتا.تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگلی حکومت میں پاکستان انشااللہ اوپر جائے گا، حکومت پانچ سال پورے کرے گی.ملک مشکل دور سے نکل گیا ہے. اپوزیشن نے گروتھ ریٹ کو تسلیم نہیں کیا ہے. آج مخالفین کو دیکھ کر ترس آتا ہے.مخالفین ڈرتےتھےمعیشت بہترہوگئی توسیاست ختم ہوجائےگی، لندن میں محل بنا کر ملک ترقی نہیں کرتا . یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ ملک کا پیسہ چوری ہو اور ملک ترقی کرے.انہوں نے مزید کہا زیارت میں سیاحت سے مقامی آبادی کو فائدہ ہوگا، جب خیبر پختونخوا میں ہماری حکومت آئی تب وہاں کے حالات خراب تھے، 2013سے لے کر 2018تک خیبر پختونخوا میں غربت میں کمی آئی،میرا خیال ہے کہ یہاں پر ایل پی جی کا پلانٹ لگایا جائے، وزیراعلیٰ جام کمال سے درخواست کروں گا کہ تمام لوگوں کو ہیلتھ کارڈدیں، جدھر بھی گنجائش نکلے گی بلوچستان کو فنڈز دیں گے.