گزشتہ ماہ مہنگائی میں کتنا اضافہ ہوا؟ اعدادوشمار جاری

گزشتہ ماہ مہنگائی میں کتنا اضافہ ہوا؟ اعدادوشمار جاری
اسلام آباد (پبلک نیوز) ادارہ شماریات نے ماہانہ مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے۔ مئی 2021 میں مہنگائی میں 0.1 فیصد اضافہ ہوا۔ مئی 2020ء کے مقابلے میں مئی 2021 ء میں مہنگائی کی شرح 10.87 فیصد تک پہنچ گئی۔اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں مہنگائی کی شرح 8.83 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ایک ماہ میں مرغی 16.87 فیصد، پھل 10.54 ، آٹا 9.75 فیصد مہنگا ہوا۔ گوشت 4.68فیصد ، چینی 1.83 اور گڑ 2فیصد مہنگے ہوئے۔ ٹماٹر 46.64 فیصد ، سبزیاں 18.84اور انڈے 11.58فیصد سستے ہوئے۔دال ماش 1.37، دال چنا 1.33، دال مونگ 1.27اور دال مسور 1.12فیصد سستی ہوئی۔ ایک سال میں چکن 59.57 فیصد،انڈے 54.96، مسٹرڈ آئل 30.75فیصد مہنگے ہوئے۔ گندم 29.90، آٹا 28.54فیصد اور مسالحہ جات 26.71فیصد مہنگا ہوا۔ ویجی ٹیبل گھی 22فیصد ، چینی 21.62 اور بیکری کا سامان 16.81مہنگا ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں دودھ 15.41 فیصد اور سبزیاں 12.53فیصد مہنگے ہوئیں۔ ایک سال میں موٹر فیول 25.34فیصد ، بجلی کے نرخ 21.83فیصد مہنگے ہوئے۔ ایک سال میں پیاز 31.52 فیصد ، دال مونگ 17، دال مسور7اور بیسن 2 فیصد سستا ہوا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔