’پاکستان پوسٹ‘ ایمازون کا آفیشل ڈیلیوری پارٹنر بن گیا

’پاکستان پوسٹ‘ ایمازون کا آفیشل ڈیلیوری پارٹنر بن گیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان پوسٹ نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ ایمازون کا آفیشل ڈیلیوری پارٹنر کا بننے اعزاز اب پاکستان پوسٹ کے پاس آ گیا ہے۔اس حوالے سے پاکستان پوسٹ کی جانب سے ایک باقاعدہ ہینڈآؤٹ جاری کیا گیا ہے۔ ہینڈ آؤٹ میں اس کی تصدیق کی گئی ہے کہ پاکستان پوسٹ اب ایمیزون کا آفیشل ڈیلیوری پارٹنر بن گیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ نے تمام متعلقہ شعبہ جات کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ ایمازون کے لیے خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے حتمی شکل دی جائے۔ ایمازون کے ساتھ کام کرنے والے دیگر بڑے غیر ملکی سپلائی نیٹ ورکس کے ساتھ بھی معاہدوں کی منصوبہ کر لی ہے۔ڈی جی پاکستان پوسٹ کے مطابق ابتدائی طور پر پاکستان کے 9 بڑے شہروں میں ایمازون کے ساتھ ڈیلیوری سروسز کی شروعات کی جائے گی۔ جن میں کراچی، اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد اور سیالکوٹ سمیت دیگر چار بڑے شہر بھی شامل ہوں گے۔واضح رہے کہ پاکستان پوسٹ کی جانب سے ایمازون کو آفیشل ڈیلیوری پارٹنر بننے کی پیش کش کی گئی تھی۔ جس میں ملک کے اندر پارسل کے لیے عالمی ای کامرس ایمازون کو سروسز دی جانا تھیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔