احتجاج ہمارا حق، سپریم کورٹ اجازت دے: پی ٹی آئی

احتجاج ہمارا حق، سپریم کورٹ اجازت دے: پی ٹی آئی
تحریک انصاف نے لانگ مارچ سے متعلق سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت کو احتجاج کیلئے اجازت کا حکم دیا جائے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ احتجاج کے دوران کسی کارکن کو گرفتار نہ کیا جائے اور نہ ہی راستے میں رکاوٹیں حائل نہ کی جائیں۔ وفاقی اور پنجاب حکومت کو تشدد اور طاقت کے استعمال سے روکا جائے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ آئین پاکستان بھی پرامن احتجاج کی اجازت دیتا ہے۔ آرٹیکل 4 کے مطابق تمام شہریوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں۔ سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران بڑے پیمانے پر گرفتاریاں احتجاج روکنے کیلئے تھیں۔ تحریک انصاف کے کارکنوں کیخلاف مقدمات آزادی اظہار رائے پر قدغن کے مترادف ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔