سپریم کورٹ نے احتجاج سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا. 12 صفحات پر مشتمل فیصلہ چیف جسٹس جسٹس عمر عطاء بندیال نے تحریر کیا. سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی قیادت اور مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا ہے، لانگ مارچ کے ختم ہونے کے بعد تمام شاہراوں کو کھول دیا گیا، آزادانہ نقل و حرکت میں کوئی رکاوٹ نہیں، درخواست دائر کرنے کا مقصد پورا ہوچکا ، بار ایسوسی ایشن کی درخواست کو نمٹایا جاتا ہے.