'پاکستان اور ترکی کے درمیان مضبوط سفارتی تعلقات ہیں'

'پاکستان اور ترکی کے درمیان مضبوط سفارتی تعلقات ہیں'
انقرہ: وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان مضبوط سفارتی تعلقات ہیں۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے عوام ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اپوزیشن انتخابی اصلاحات کے بغیر انتخابات چاہتی ہے،گزشتہ حکومت کا فوری انتخابات کا مطالبہ جائز نہیں ہے۔ بلاول بھٹو نے بیان میں کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے انتخابی اصلاحات کے بعد صاف و شفاف انتخابات کروائیں اور اس کے لیے اصلاحات ضروری ہیں، ہم نے انتخابی اصلاحات کا عمل شروع کر دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گن پوائنٹ پر یا کسی بھی دباؤ میں آ کر قانون سازی نہیں چاہتے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔