ایل پی جی کی قیمت میں 37 روپے فی کلو کمی کردی گئی

ایل پی جی کی قیمت میں 37 روپے فی کلو کمی کردی گئی
لاہور: پیٹرول کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کردی گئی ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں 37روپے فی کلو کمی کر دی ہے۔ ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر میں امپورٹ اور لوکل ایل پی جی کی قیمت197روپے فی کلو مقرر کردی گئی ہے، گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 438روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 1686روپے کمی کی گئی ہے۔ گھریلو سلنڈر2322روپے اورکمرشل سلنڈر8933روپے میں فروخت ہوگا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔ پٹرول 8 روپے فی لٹر سستا ہو گیا جبکہ ہائی اسپیڈڈیزل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5روپے فی لٹر کمی کی گئی ہے،مٹی کے تیل کی قیمت میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔