لاہور:آئی جی پنجاب کےدفتر کےقریب ڈکیتی مزاحمت پر شہری قتل

لاہور:آئی جی پنجاب کےدفتر کےقریب ڈکیتی مزاحمت پر شہری قتل
کیپشن: لاہور:آئی جی پنجاب کےدفتر کےقریب ڈکیتی مزاحمت پر شہری قتل

ویب ڈیسک: لاہور میں آئی جی پنجاب کے دفتر کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر تین ڈاکوؤں نے شہری کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا ہے کہ آئی جی پنجاب کے دفتر کے قریب تین ڈاکوؤں نے فائرنگ کی جس سے 36 سالہ نوجوان قتل اور راہ گیر بچہ شدید زخمی ہوگیا۔

ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ 36 سالہ عابد حسین اپنے بھائیوں کے ساتھ شاپنگ کرنے جا رہا تھا کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار تین ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر واردات کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عابد نے ڈکیت کو پکڑنے کی کوشش کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں عابد جاں بحق ہوگیا اور گولی لگنے سے بلال نامی راہ گیر بچہ زخمی ہوگیا۔

Watch Live Public News