(ویب ڈیسک)رکن قومی اسمبلی عون چوہدری نے کہا 2018 میں الیکشن ہوتے ہیں اور پاکستان کے ساتھ کھیل کھیلا جاتا ہے ،یہ ایک لابی بنائی گئی ہے جو پاکستان کو نقصان پہنچائے ،جہاں میرے ملک کی بات آئے گی تو پھر کسی کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی ۔
تفصیلات کےمطابق رکن قومی اسمبلی عون چوہدری نےنیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا جو جو پاکستان کو تباہ کرنے کی سازش کرے گا اسے بے نقاب کرونگا،بانی پی ٹی آئی کے ساتھ تعلق رہا اب اقوام متحدہ ورکنگ گروپ ایکٹیو ہوا ہے،یہ معاملہ 2016 سے شروع ہوا جب پی آر کمپنی ہائیر کی جائے ،ہمیں بتایا کہ ایک کھلاڑی سے پھر نیشنلسٹ کے طور پر بانی پی ٹی آئی کو بتانا ہے،خط لکھنے والے صاحب مجھے پی آر ورکنگ گروپ سے متعارف کرواتے ہیں ،وہی شخص پی آر فرم کے ذریعے پاکستان دشمن اقدام میں ملوث ہوتے ہیں ۔
یہ پاکستان کے خلاف دنیا میں لابی بنائی گئی ہے،پاکستان اور دیگر ممالک میں رہنے والے پاکستانیوں کے سامنے اہم چیزیں رکھنا چاہتا ہوں،2016 میں بانی تحریک انصاف سے جب میرے تعلقات تھے ،2016 میں ہم لندن جاتے ہیں وہاں ایک پی آر فرم ترتیب دیتے ہیں ،پھر ہم نے ایک برانڈنگ کرنی ہے تو دنیا کو بتانے کے لیے کچھ دکھایا جائے ،2016 میں ہم لندن میں پی آر فرم بناتے ہیں ۔
2018 میں الیکشن ہوتے ہیں اور پاکستان کے ساتھ کھیل کھیلا جاتا ہے ،آج اسی فرم کو پاکستان کے خلاف اب استعمال کیا جا رہا ہے،یہ ایک لابی بنائی گئی ہے جو پاکستان کو نقصان پہنچائے،کبھی یہ ہی فرم پاکستان کی جمہوریت کے خلاف استعمال کی جاتی ہے،آج آپ رونا رو رہے ہیں کہ ہمارے خلاف سازشیں کی جا رہی ہیں ،ہم نے اپنی اسمبلی میں جب ریزولیوشن منظور کیا کہ کوئی طاقت پاکستان کے خلاف استعمال نہیں کی جائے گی ۔
عون چوہدری کا کہناتھا کہ آپ سے زیادہ دشمن اس میں ملک کوئی نہیں ہو سکتا ،جتنا قریب سے میں نے ان لوگوں کو دیکھا کہ شاید ہی کسی اور نے دیکھا ہو ،سائفر کا نام لے کر سازشیں کی جاتی ہیں ،پیسے کہاں سے آتے ہیں آج میں بتاتا ہوں،پاکستان کے خلاف سازش کرنے کے لیے پیسہ کہاں سے آتا ہے ،میں پی ٹی آئی کے لوگوں کو بھی کہتا ہوں کہ ہوش کے ناخن لیں ،میڈیا کمپین میں کیا کیا آپ نے پاکستان کی افواج کے خلاف نہیں کہا ،دبئی ، لندن سے پیسے آپ کو بھیجے جا رہے ہیں ۔
اصل ملک کا دشمن لندن میں بیٹھا ہے ،جس جس ورکنگ گروپ کو لیٹر لکھتے ہیں وہ سیمی گورنمنٹ کا ادارہ ہے ،آپ کا مقصد اس ملک میں انتشار پھیلے ،پاکستان ٹھیک سمت پر چلنا شروع ہو تو منفی پراپیگنڈے کیے جاتے ہیں ،کرپشن کا راج تھا آپ کی حکومت میں ،آپ چاہتے ہیں کہ ادارے آپس میں لڑیں ،جو میرے سینیئرز رہ چکے ہیں ان کو کہتا ہوں حقیقیت کو سمجھیں، 190 ملین پاؤنڈ میں کسی کو پتہ ہے کیا ہوا ہے بہت بڑا فراڈ ہوا ہے ؟
ایسے چہروں کو ہم بے نقاب کریں گے جو ملک کے خلاف ہیں،میرے سے بہتر کون جانتا ہے کہ ان کے تعلقات کہاں کہاں ہیں ؟اگر آپ اس سسٹم کو گندہ کرو گے تو ہم آپ کو ننگا کر دیں گے ،ان کو ملک دشمن ایجنسیاں پیسے دے رہی ہیں،آپ لوگ ان لوگوں کے ہاتھوں استعمال کو رہے ہیں جو ملک کے خلاف ہیں ،نو مئی کے شہدا سے معافی مانگیں ، جناح ہاؤس واقعے کی معافی مانگیں ہم آپ کے ساتھ ہیں ۔
ملک سے باہر جاؤ اور ملک کے خلاف سازش کرو میں اب چپ نہیں رہوں گا،جتنا میں بانی کو جانتا ہوں دعوے سے کہتا ہوں کوئی اور نہیں جانتا ہو گا ،جہاں میرے ملک کی بات آئے گی تو پھر کسی کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی ،آپ لوگ پاکستان کی عوام کو گمراہ کر رہے ہیں،ایک کارندہ اٹھتا ہے لندن سے تو دوسرا امریکہ سے ، پھر آئی ایم ایف کو خط لکھا جاتا ہے۔
رکن قومی اسمبلی عون چوہدری کا کہناتھا کہ پاکستان کو ہم نے آگے لے کر جانا ہے ،مشکل وقت ضرور ہے لیکن یہ سب پاکستان کے بھلے کے لیے ہو رہا ہے،میں پنجاب حکومت کا ترجمان تھا جب میں نے بانی کو کہا کہ پنجاب میں کرپشن ہو رہی ہے ،جب معاملات بتانا شروع کیے تو مجھے عہدے سے ہٹا دیا گیا،یو این ورکنگ گروپ کو زلفی بخآری نے لیٹر لکھا ہے ۔
میں وقت کے ساتھ ساتھ بہت کچھ مزید بتاؤں گا،میں ان کو چیلنج کرتا ہوں کہ غزہ ، کشمیر پر بات کیوں نہیں کرتے اور خط نہیں لکھ رہے۔