گندم میں رکھی گولیوں کی گیس پھیلنے سے 2 بچیاں جاں بحق، سیکرٹری پنجاب کا نوٹس

مضرصحت مشروب پینے پر 2 بچیاں جاں بحق، سیکرٹری پنجاب کا نوٹس
کیپشن: 2 girls died after drinking unhealthy drink, notice of Secretary Punjab

ویب ڈیسک: چیچہ وطنی میں گندم میں رکھی گولیوں کی گیس پھیلنے سے دو بچیاں جاں بحق ہوگئی جبکہ تین افراد کو انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب سیکرٹری پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیچہ وطنی کے تھانہ صدر کے نواحی گاؤں 10گیارہ ایل میں گزشتہ روزافسوسناک واقعہ پیش آیا۔ گھر میں گندم کے سٹور میں دو بہنیں کھیلتے ہوئے سٹور کےاندر چلی گئیں۔سٹور کی گئی گندم میں رکھی گولیوں کی گیس پھیلی ہوئی تھی۔ دو بہنیں چند منٹ میں ہی کھیلتے کھیلتے بے ہوش ہو کر گر گئیں۔

 حالت غیر ہونے پرجنہیں فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں لایا گیا۔ ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی۔ بچیوں کی حالت بہتر ہونے پر ورثاء واپس گھر لے گئے۔

الصبح دو بہنوں کی پھر طبیت ناساز ہوگئی ۔ جنہیں پھر ہسپتال لایا گیا۔ مگر دونوں بہنیں زندگی کی بازی ہار گئیں۔ والدین بغیر پوسٹمارٹم کے گھر لے گئے۔ دوبہنوں کی موت طبی بتائی جارہی ہے۔

دوسری جانب سیکرٹری پنجاب نے نوٹس لے کر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کو تحقیقات کا حکم  دے دیا ہے۔ سیکرٹری پنجاب نے ہدایت کی کہ فوڈ سیفٹی ٹیمیں پولیس کے ساتھ مل کر بچیوں کی اموات پر تحقیقات کرکے 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کریں۔ 

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ معصوم بچیوں کی موت پر دل افسردہ ہے۔

Watch Live Public News