کیا میلانیا اور ٹرمپ میں طلاق ہونے والی ہے؟

کیا میلانیا اور ٹرمپ میں طلاق ہونے والی ہے؟

ویب ڈیسک: برطانیہ سے تعلق رکھنے والی معروف ڈیٹنگ کوچ نادیہ ایکسس نے پیشگوئی کی ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور انکی اہلیہ میلانیا ٹرمپ میں بالکل بھی ہم آہنگی نہیں ہے، دونوں عنقریب ایک دوسرے سے علیحدہ ہونے جا رہے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے ڈیلی سٹار سے گفتگو میں کوچ نادیہ ایکسس کہنا تھا کہ میلانیا اور ٹرمپ گزشتہ کئی سالوں سے الگ ہی رہتے ہیں اور انکے درمیان 'زیرو کیمسٹری' ہے دونوں عنقریب باضابطہ طور پر طلاق لے لیں گے۔

ایکسس کا یہ بھی کہنا تھا کہ کئی دفعہ تقاریب میں دیکھا گیا ہے کہ میلانیا ٹرمپ کے ساتھ خود کو غیر محفوظ محسوس کرتی ہیں جبکہ اگر ٹرمپ انکا ہاتھ تھامیں تو وہ فوراً ہاتھ چھڑا لیتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں کی طلاق میں زیادہ عرصہ باقی نہیں ہے۔

ڈیٹنگ کوچ کا کہنا تھا کہ دونوں ہی اس شادی سے ناخوش ہیں یا ایسا کہنا غلط نہیں ہو گا کہ دونوں کا یہ تعلق برائے نام ہے۔

واضح رہے کہ میلانیا اور ڈونلڈ ٹرمپ کی طلاق کی خبریں نئی نہیں ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے عرصہ صدارت میں بھی اس قسم کی خبریں گردش کرتی رہی ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔