کراچی (پبلک نیوز) اسلام آباد یونائیٹڈ کے فواد احمد کو کورونا ہو گیا ٗ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیساتھ اسلام آباد یونائیٹڈ کا میچ ایک دن کیلئے ملتوی کر دیا گیاتفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 6 میں آج اسلام آباد یونائیڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے مابین ہونے والا میچ فواد احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے کل تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا ہے۔نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جانیوالا یہ میچ اسلام آباد یونائیڈ کے کھلاڑی کو کورونا ہونے کی وجہ سے دو بار شیڈول کیا گیا لیکن پھر فیصلہ کیا گیا کہ اس کو ایک روز کیلئے ملتوی کر دیا جائے۔ اس میچ کیلئے شائقین نے جو ٹکٹ خرید رہے ہیں وہی کل بھی کارآمد ہوں گے اور انہی کے ذریعے شائقین کرکٹ اس میچ سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ حفاظتی اقدامات کے تحت کئے گئے تھے جس کی وجہ فواد احمد کی طبیعت اچانک ناساز ہو جانا بتایا جا رہا ہے۔ فواد احمد کو اس سے قبل بھی قرنطینہ کیا جا چکا ہے