وزیراعظم اور دیگر سیاسی رہنماؤں کی اسلام آباد یونائٹیڈ کو مبارکباد

وزیراعظم اور دیگر سیاسی رہنماؤں کی اسلام آباد یونائٹیڈ کو مبارکباد
کیپشن: وزیراعظم اور دیگر سیاسی رہنماؤں کی اسلام آباد یونائٹیڈ کو مبارکباد

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے پی ایس ایل 9 جیتنے پر اسلام آباد یونائٹیڈ کو مبارکباد دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ کسی ایک ٹیم کی نہیں پاکستان کی جیت ہے، کرکٹ کا کھیل پوری قوم کو متحد کرتا ہے۔

وزیراعظم نے پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر پی سی بی، سیکیورٹی فورسز، منتظمین اور شائقین کرکٹ کو خراج تحسین اور بین الاقوامی کھلاڑیوں سے خصوصی طور پر اظہار تشکر کیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی 

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ فائنل میچ میں دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری 

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو پی ایس ایل جیتنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ پی ایس ایل سیزن 9 میں شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملی۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب 

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل سے ملک خصوصاً کراچی کی رونقوں میں اضافہ ہوا ہے۔