آننت امبانی کی شادی کی تقریب میں پرفارم کیلئےفیمس گلوکارہ کو کتنے ارب دیے جائینگے؟

آننت امبانی کی شادی کی تقریب میں پرفارم کیلئےفیمس گلوکارہ کو کتنے ارب دیے جائینگے؟
کیپشن: Anant Ambani's Marriage
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک:بھارت کے ارب پتی تاجر مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی 'پری ویڈنگ' تقریبات  میں پرفارم کرنے کے لیے معروف گلوکارہ کو پونے 2 ارب روپے معاوضہ دیا جارہا ہے۔

آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی 19 جنوری 2023 کو ممبئی میں منگنی ہوئی جبکہ جوڑا رواں سال 12 جولائی کو ممبئی میں شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یکم سے 3 مارچ تک گجرات کے شہر جام نگر میں آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے پہلے کی شاندار تقریبات کا انعقاد ہورہا ہے جس میں دنیا کی مشہور اور امیر ترین شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔

معروف شخصیات سمیت گلوکارہ ریانا بھی گزشتہ روز  جام نگر پہنچیں جس کی ویڈیوز اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔  ریانا آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے قبل ہونے والی تقریبات میں پرفارم کریں گی اور اس سے عوض انہیں بھاری معاوضہ دیا جائے گا۔

ڈیلی میل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریانا کو پرفارم کرنے کے لیے 50 لاکھ پاؤنڈز( یعنی ایک ارب 76 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) ادا کیے جا رہے ہیں۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق تین دنوں تک جاری رہنے والی تقریبات کے دوران مینیو میں کل ڈھائی ہزار کھانے ہوں گے جبکہ کوئی بھی پکوان دوبارہ نہیں دہرایا جائے گا۔

مہمانوں کے لیے ناشتے میں 70 سے زیادہ کھانے شامل ہوں گے، دوپہر کے کھانے کے لیے 250 سے زیادہ اور رات کے کھانے کے لیے 250 سے زیادہ خصوصی ڈشز ہوں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 3 دن کی تقریبات میں 5 فنکشنز ہوں، تقریبات کے لیے 1000 مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے جس میں بل گیٹس اور میلنڈا گیٹس سمیت بالی وڈ کی کئی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

Watch Live Public News