ٹرمپ،زیلنسکی گرماگرم ملاقات کے بعد امریکی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

ٹرمپ،زیلنسکی گرماگرم ملاقات کے بعد امریکی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی
کیپشن: ٹرمپ،زیلنسکی گرماگرم ملاقات کے بعد امریکی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

ویب ڈیسک: ٹرمپ اور زیلنسکی کی گرما گرم ملاقات کے بعد امریکی اسٹاک ایکسچیج میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

تفصٰیلات کے مطابق وال اسٹریٹ میں کاروباری ہفتے کا اختتام مثبت انداز میں ہوا حالانکہ سرمایہ کاروں کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کی ہنگامہ خیز ملاقات کے بعد غیر یقینی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ 

ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اور زیلنسکی کی ملاقات کے اثرات اگلے چند دنوں تک مارکیٹ میں محسوس کیے جا سکتے ہیں جبکہ سرمایہ کار عالمی معیشت اور سیاسی استحکام سے متعلق مزید اشاروں کے منتظر ہیں۔