پی آئی سی ایمرجنسی میں علاج نہ ملنے پرجواں سالہ ڈاکٹر جاں بحق

پی آئی سی ایمرجنسی میں علاج نہ ملنے پرجواں سالہ ڈاکٹر جاں بحق
کیپشن: پی آئی سی ایمرجنسی میں علاج نہ ملنے پرجواں سالہ ڈاکٹر جاں بحق

ویب ڈیسک: (سلیمان چوہدری) پی آئی سی ایمرجنسی میں علاج نہ ملنے پر جواں سالہ ڈاکٹر زندگی کی بازی ہار گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ایمرجنسی کارڈیک سرجری نہ ہونے پر   ڈاکٹر حسن نواز کی موت واقع ہوگئی۔ ڈاکٹر حسن نواز کو ایورٹک ڈائسیکشن کے باعث 26 فروری کی شب پی آئی سی ایمرجنسی میں لایا گیا۔

پی آئی سی میں ڈاکٹر حسن نواز کی 24 گھنٹے تک ایمرجنسی کارڈیک سرجری نہ ہوسکی ۔ ڈاکٹر حسن نواز 27 فروری کی شب جان کی بازی ہار گیا ۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ڈاکٹر حسن نواز کی سی ٹی اینجیوگرافی ہوئی لیکن رپورٹ تیار نہ ہوسکی ۔

Watch Live Public News

ہیلتھ و ایجوکیشن رپورٹر