’’عوام کی بدحالی دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے‘‘

’’عوام کی بدحالی دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے‘‘
لاہور ( پبلک نیوز) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ کورونا کی ہلاکت خیزی جاری ہے، اور عوام اپنی جان اور روزگار سے محروم ہو رہے ہیں، خاص طور پر محنت کش طبقات کے لئے زندگی ایک ڈراؤنا خواب بن گئی ہے، محنت کش طبقات کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، کورونا کے سماجی و معاشی اثرات اور لاک ڈوان کے نتیجے میں غربت میں اضافہ ہوگیا ہے، دنیا کے امیر ملکوں کو ترقی پزیر ممالک کا خیال کرنا ہوگا۔سوشل میڈیا پر اپنی ایک ٹویٹ میں شہباز شریف نے کہا کہ کوویڈ ۔19 مسلسل زندگیوں اور روز مرہ کی تباہ کاریوں کو آگے بڑھا رہا ہے ٗ خاص طور پر کام کرنے والے طبقے اس سے بھی زیادہ مشکل چیلنجوں کے سامنے ہیں ٗوائرس کے معاشرتی اور معاشی اثرات اور اس کے نتیجے میں لاک ڈاؤن نے غربت کو مزید گہرا کردیا ہے ٗ ترقی یافتہ دنیا کو ترقی پذیر ممالک کو ناکام نہیں کرنا چاہئے۔https://twitter.com/CMShehbaz/status/1388363623601524737مزید برآں شہباز شریف نے خیبرپختونخوا سے ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات میں کہا کہ معاشی بربادی، عوامی بدحالی ، مہنگائی اور بے روزگاری دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے ٗایک کلو چینی خریدنے کے لئے قطاروں میں کھڑی ماوں بہنوں کو دیکھ کر افسوس سے سر جھک جاتا ہے ٗافسردہ ہوں کہ جو حکومت قوم کو آٹا چینی فراہم نہیں کرسکتی، وہ اسے کورونا کی ہلاکت خیزی سے کیسے بچائے گی؟ ٗرمضان المبارک میں اس نوعیت کی افراتفری پہلے نہیں دیکھی ٗرمضان بازاروں میں اشیاءکی قیمتیں اور معیار سے متعلق اطلاعات وشکایات افسوس ناک ہیں ۔

Watch Live Public News